برطانوی اداکارہ ایما واٹسن نے منگنی کی خبر کو بے بنیاد افواہ قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی اداکارہ ایما واٹسن نے منگنی کی خبر کو بے بنیاد افواہ قرار دے دیا
برطانوی اداکارہ ایما واٹسن نے منگنی کی خبر کو بے بنیاد افواہ قرار دے دیا

معروف برطانوی اداکارہ ایما واٹسن نے منگنی کی خبر کو بے بنیاد افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی خبریں صرف انٹرنیٹ پر کلکس حاصل کرنے کیلئے شیئر کی جاتی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ ایما واٹسن نے کہا کہ میری منگنی ہوئی یا نہیں یا میں اداکاری چھوڑدوں گی یا نہیں، ایسی افواہیں صرف کلکس حاصل کرنے کیلئے پھیلائی جاتی ہیں کیونکہ لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ سچ کیا ہے۔

پیغام میں اداکارہ ایما واٹسن نے کہا کہ اگر میری منگنی یا شادی کے متعلق کوئی خبر میرے پاس ہوئی تو میں اپنے مداحوں سے وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کو ضرور بتاؤں گی، اس لیے بے بنیاد خبروں پر کان نہ دھریں۔ 

اداکارہ ایما واٹسن نے کہا کہ میں کورونا کی عالمی وباء کے دوران اپنا وقت خاموشی سے گزار رہی ہوں اور پوری کوشش کررہی ہوں کہ وائرس کی روک تھام ممکن بنائی جاسکے اور اپنے پیاروں کی دیکھ بھال میں مصروف ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں: شوبز شخصیات نے اسرائیل کے مظالم پر خاموشی توڑ دی

Related Posts