مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، بجلی 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، بجلی 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، بجلی 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی

کراچی: شہر قائد کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ بجلی مہنگی کردی گئی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا اتھارٹی نے 2 ستمبر کو فیول ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی جس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ منگل کوسنایا گیا۔نیپرا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اضافے کا اطلاق صرف نومبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اور یہ اطلاق لائف لائن کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔

دوسری جانب پیٹرول پمپ مالکان نے پیٹرولیم مصنوعات پر کمیشن نہ بڑھانے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران سر اٹھانے کا خدشہ سر اٹھانے لگا ہے۔

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 5 نومبر جمعے کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کی جانب سے کمیشن میں اضافے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، لیکن حکومت نے کمیشن میں اضافے پر وعدہ خلافی کی اور کمیشن نہیں بڑھایا۔

مزید پڑھیں: عوام کیلئے ایک اور پٹرول بم تیار، یکم نومبر سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ کمیشن نہ بڑھا تو5 نومبر کو ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کر دیں گے، مہنگائی اور پیداواری لاگت کے باعث کاروبار ناممکن ہو چکا، کمیشن میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ نہ ہوا تو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

Related Posts