محکمۂ تعلیم کانوٹیفیکیشن، مڈل، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جولائی سے شروع ہوں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مڈل، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جولائی سے شروع ہوں گے۔محکمۂ تعلیم کا فیصلہ
مڈل، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جولائی سے شروع ہوں گے۔محکمۂ تعلیم کا فیصلہ

کراچی: محکمۂ تعلیم سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے بھر میں مڈل، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات جولائی سے شروع کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 28 جولائی، میٹرک کے امتحانات یکم جولائی جبکہ نرسری سے مڈل کلاس تک امتحانات 7 جولائی سے شروع ہوں گے۔

امتحانات جولائی کے دوران منعقد کرانے سے متعلق فیصلے محکمۂ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے۔ محکمۂ تعلیم سندھ نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

نئے نوٹیفیکیشن کے تحت جولائی سے مڈل، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ سطح کے امتحانات شروع ہوجائیں گے۔ طلباء کو امتحانات کے دوران سختی سے کورونا ایس او پیش کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے وفاقی حکومت نے پورے ملک میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ملک میں تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رہیں گے۔ پنجاب کے 11 اضلاع میں فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہوگا جبکہ صوبے اپنے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ خود کرینگے۔

مزید پڑھیں: کورونا میں شدت، حکومت کا تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

Related Posts