الیکشن کمیشن کا ضمنی اور بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کرانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرم کے علاوہ تمام ضمنی اور بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق کرائے جائیں گے۔

وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے قومی و پنجاب اسمبلی کی 12 جب کہ سندھ حکومت نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی استدعا کی تھی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضمنی و بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق معاملے پر غور ہوا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس حوالے سے مشاورت کے لیے سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا چیف سیکرٹریز اور آئی جیز سمیت سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع اور ڈی جی ملٹری آپریشنز کو بھی طلب کیا تھا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کرم میں امن و امان خراب صورتحال پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 پر ضمنی انتخاب تاحکم ثانی ملتوی کردیئے تاہم باقی تمام ضمنی انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ نے رانا ثناء اللہ کو عمران خان کی گرفتاری کی اجازت دے دی

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے لئے سندھ حکومت درخواست مسترد کردی۔ جس کے بعد اب کراچی ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کومنعقد کئے جائیں گے۔

Related Posts