مستونگ اور بولان میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 4 ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ
ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.7 ریکارڈ

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقوں مستونگ اور بولان سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ طویل دورانیہ کے جھٹکوں سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کا  مرکز مستونگ سے 40 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل خیبرپختونخوا کے سوات، دیر بالا اور لوئر دیر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 182 کلومیٹر تھی۔

ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل شروع ہو گا

Related Posts