کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے بعد متعدد علاقوں میں مکین گھروں سے کلمہ شہادت پڑھتے ہوئے باہر نکل آئے۔
ذرائع کے مطابق آئی آئی چندریگر روڈ، ملیر اسکیم 33، گلزار ہجری، پورسٹ قاسم، گلشن اقبال، گلستان جوہر، گلشن حدید سمیت متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.1 اور گہرائی 15 کلو میٹر تھی۔
مزید پڑھیں: سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا