ممبئی: رئیلٹی شو میں شریک امیدوار نے بالی وڈ اداکارہ و رقاصہ ملائکہ اروڑا کے گال چھو لئے، جس کے باعث اداکارہ خوف کا شکار ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ڈانس کے رئیلٹی شو‘انڈیاز بیسٹ ڈانسر’کا دوسرا سیزن شروع ہونے والا ہے اور اس شو کے ججز میں ملائکہ اروڑا بھی شامل ہیں۔ حال ہی میں رئیلٹی شو کی لانچنگ تقریب منعقد ہورہی تھی، جس میں اداکارہ بھی پہنچی تھیں، جہاں یہ واقعہ رونما ہوا۔
اداکارہ نے صورتحال سے کے بارے میں بتایا کہ جب امیدوار نے مجھے چھوا تو میں ڈر گئی تھی کیونکہ کورونا پھیل رہا ہے اور ایسے میں وہ امیدوار میرے پاس آیا اور میرے گالوں کو چھونے لگا۔میں سمجھی کہ اس نے جان بوجھ کر مجھے کورونا میں مبتلا کرنے کی کوشش کی ہے۔
مزید پڑھیں: آریان کی گرفتاری، کنگنا رناوت نے شاہ رخ خان پرتنقید کے نشتر برسا دیئے