پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی سینئر اداکارہ درانہ بٹ کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اداکار و ٹی وی میزبان خالد ملک نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں معروف فنکارہ دردانہ بٹ کی تصویر شیئر کی۔
تصویر کے ہمراہ اپنے پیغام میں اداکار خالد ملک نے کہا کہ دردانہ بٹ کی صحت کیلئے دُعا کریں۔ ہماری پیاری دردانہ بٹ آپا اِس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں۔
اداکارہ دردانہ بٹ کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا۔ اداکار و ٹی وی میزبان خالد ملک نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دردانہ بٹ کی مکمل صحتیابی کیلئے دعا کریں۔
لاہور میں پیدا ہونے والی دردانہ بٹ نے 60 کی دہائی میں اداکاری کے کیرئیر کر آغاز کیا اور بہت سے ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
پی ٹی وی کے سنہرے دور میں 80ء کی دہائی کے آنگن ٹیڑھا کی سلطانہ سے لے کر 1985 کی تنہائیاں میں بی بی کے کردار تک دردانہ بٹ کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔
ڈرامہ سیریلز کے علاوہ دردانہ بٹ نے سٹ کام شوز میں بھی کام کیا جن میں ڈگڈگی، پھر چاند پہ دستک، میرا نصیب اور ففٹی ففٹی شامل ہیں۔
خالد ملک کی پوسٹ کے جواب میں بے شمار سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ دردانہ بٹ کی صحتیابی کیلئے دعائیہ پیغامات ارسال کیے۔
یہ بھی پڑھیں: اگلی بار اقراء عزیز کو اپنے پراجیکٹ کا حصہ بناؤں گا۔یاسر حسین