دعا زہرہ کو شوہر سمیت کراچی منتقل کردیا گیا، سندھ ہائیکورٹ میں پیشی آج ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دعا زہرہ کو شوہر سمیت کراچی منتقل کردیا گیا، سندھ ہائیکورٹ میں پیشی آج ہوگی
دعا زہرہ کو شوہر سمیت کراچی منتقل کردیا گیا، سندھ ہائیکورٹ میں پیشی آج ہوگی

شہرِ قائد سے لاپتہ ہونے والی دُعا زہرہ کو شوہر ظہیر سمیت کراچی منتقل کیا گیا ہے جن کی سندھ ہائیکورٹ میں پیشی آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق دعا زہرہ کی کسٹڈی ویمن پولیس کے حوالے کی گئی ہے جبکہ شوہر ظہیر کو اے وی سی سی کی حفاظتی تحویل میں رکھا گیا ہے۔ دعا زہرہ کے والدین دونوں میاں بیوی کی شادی کے خلاف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب میں بھتہ خوروں کا راج، تاجر کے کپڑے اتار کر تشدد کرنیکی ویڈیو وائرل

قبل ازیں دعا زہرہ کے والد نے سوشل میڈیا پر مہم چلانے والے یو ٹیوبرز اور صوبائی وزیر سیّدہ شہلا رضا کا بیٹی کی بازیابی کے عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا جبکہ دعا زہرہ شادی اپنی مرضی سے کرنے کا بیان جاری کرچکی ہیں۔

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر ظہیر اور دعا زہرہ کو آج صبح سندھ ہائیکورٹ میں بازیابی سے متعلق مقدمے کی سماعت کیلئے پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ روز دعا زہرہ صوبہ پنجاب کے شہر چشتیاں سے بازیاب کرائی گئی تھیں۔

دونوں میاں بیوی ایک وکیل کے گھر میں قیام پذیر تھے جہاں سی آئی اے پولیس لاہور نے چھاپہ مار کر مبینہ مغویہ اور متنازعہ شوہر کو برآمد کیا۔ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے ایک ہفتے کے اندر دعا زہرہ کی بازیابی اور پیشی کے احکامات دئیے تھے۔ 

Related Posts