امراضِ خون کے ماہر ڈاکٹر طاہر شمسی کراچی میں انتقال کر گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امراضِ خون کے ماہر ڈاکٹر طاہر شمسی کراچی میں انتقال کر گئے
امراضِ خون کے ماہر ڈاکٹر طاہر شمسی کراچی میں انتقال کر گئے

امراضِ خون کے ماہر ڈاکٹر طاہر شمسی نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد  کراچی میں انتقال کر گئے  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تک ڈاکٹر طاہر شمسی انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج تھے تاہم نجی ہسپتال انتظامیہ نے ماہرِ امراضِ خون کے انتقال کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی دھماکےمیں زخمی ایم این اےعالمگیرخان کےوالدانتقال کرگئے

گزشتہ روز ڈاکٹر طاہر شمسی کے اہلِ خانہ نے عوام الناس سے اپیل کی تھی کہ ماہرِ امراضِ خون کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں، ڈاکٹر طاہر شمسی کو برین ہیمرج ہوا تھا۔

نجی ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر طاہر شمسی کی برین ہیمرج کے بعد سرجری کی گئی تھی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں گزشتہ جمعرات کو داخل کرایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب ہونےوالے دھماکےمیں پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی عالمگیر خان کےوالد کا انتقال ہوگیا۔

دھماکےکےنتیجے میں قریب عمارتوں سمیت وہاں موجود گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرےمیں لے لیا جس کے بعد ریسکیو کا عمل شروع کیا گیا۔

Related Posts