شعیب اختر سے ناشائستہ رویہ، ڈاکٹر نعمان نیاز کا ردِ عمل سامنے آگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب اختر سے ناشائستہ رویہ، ڈاکٹر نعمان نیاز کا ردِ عمل سامنے آگیا
شعیب اختر سے ناشائستہ رویہ، ڈاکٹر نعمان نیاز کا ردِ عمل سامنے آگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر سے ناشائستہ رویہ اختیار کرنے والے ڈاکٹر نعمان نیاز نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے یکطرفہ کہانی ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سرکاری ٹی وی چینل (پی ٹی وی اسپورٹس) کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ شعیب اختر کو ایک اسٹار کے طور پر یاد کرنے پر حیرت ہے کیونکہ وہ بہترین ستاروں میں سے بہترین ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سرکاری ٹی وی اینکر کا ناشائستہ رویہ، شعیب اختر نے لائیوشو میں استعفیٰ دیدیا

نازیبا ویڈیو کا معاملہ، ثانیہ عاشق کی ایف آئی اے سے کارروائی کی درخواست

ٹی وی میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے شعیب اختر  نے پاکستان کیلئے جو اعزازات حاصل کیے، ان سے انکار نہیں کیا جاسکتا تاہم کسی بھی واقعے پر یکطرفہ بیان اپنی طرف توجہ مبذول کراتا ہے۔

سرکاری ٹی وی شو کے دوران شعیب اختر کو اٹھ کر جانے کا کہنے والے ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ میں اور شعیب اختر طویل عرصے سے ایک دوسرے کے دوست ہیں اور میں ہمیشہ ان کے بہتر مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا رہوں گا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل دنیا کے تیز ترین فاسٹ بالر اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی اینکر کے ناشائستہ رویے پر براہِ راست (لائیو) شو کے دوران استعفیٰ دے دیا اور کہا کہ مجھے معلوم نہیں نعمان نیاز نے ایسا کیوں کیا۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف جیت کے بعد شعیب اختر نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران شاندار کارکردگی پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حارث رؤف کو سراہا اور اس کا کریڈٹ لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام کو دے دیا۔ 

Related Posts