ڈاکٹر فرقان کی موت قتل ہے، جسکی ذمہ دار حکومت سندھ ہے، مصطفی کمال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہمارا کارکن شہید ہواہے، ریاست قاتلوں کو گرفتار کرے، مصطفیٰ کمال
ہمارا کارکن شہید ہواہے، ریاست قاتلوں کو گرفتار کرے، مصطفیٰ کمال

کراچی:پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمالنے ڈاکٹر فرقان کے انتقال پر گہرے دکھ اور شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کی مد میں سالانہ 114 ارب خرچ کرنے والی کرپٹ سندھ حکومت جو صوبے میں کتے کا کاٹنے کی ویکسین فراہم کرنے میں ناکام ہے وہ ایک مرتے ہوئے ڈاکٹر تک کو وینٹیلیٹر فراہم کرنے میں بھی ناکام ہے۔

ڈاکٹر فرقان کی موت قتل ہے جسکی زمہ دار حکومت سندھ ہے۔ چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت کی جانب سے صحت کی مد میں خرچ ہونے والے پیسوں کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر فرقان کی موت نے سندھ حکومت کے کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے دعوے کی ساری قلعی کھول دی ہے۔ سندھ اور وفاق کی لڑائی میں قوم کی زندگی داؤ پہ لگ گئی ہے کیونکہ وفاق اور سندھ حکومت قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچانے کے بجائے اپنی تمام تر صلاحیتیں ایک دوسرے پر الزام تراشیوں میں صرف کر رہی ہے۔

افسوس کا مقام ہے کہ ایک ڈاکٹر اپنی زندگی بچانے کے وینٹیلیٹر کی التجاء کرتے رہے مگر انہیں وینٹیلیٹر مہیا نہیں ہوا۔ حکمران اب بھی ہوش کے ناخن لیں اور ایک دوسرے پر الزام تراشیوں کے بجائے عوام کی زندگیاں بچانے کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔

انہوں نے ڈاکٹر فرقان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس پی ان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ مصطفیٰ کمال نے اللہ تعالیٰ سے ڈاکٹر فرقان کی مغفرت، درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے صبر جمیل کی دعا کی۔

Related Posts