عاطف اسلم نئے ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاطف اسلم کے نئے ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ کی تفصیلات سامنے آگئیں
عاطف اسلم کے نئے ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ کی تفصیلات سامنے آگئیں

مشہورومعروف اداکار و گلوکار عاطف اسلم کے نئے ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، ہدایت کار سیفی حسن کا کہنا ہے کہ سنگِ ماہ ایک مختلف قسم کا ڈرامہ ہے جیسا ہم نے پاکستانی ٹی وی میں کبھی نہیں دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی پی اے ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہدایت کار سیفی حسن کا کہنا ہے کہ سنگِ ماہ کی کہانی گزشتہ ٹی وی سیریلز کے مقابلے میں مختلف ہوگی جس میں عاطف اسلم مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

  یہ بھی پڑھیں:

عصمت دری کی دھمکیاں، علی ظفر کا ویرات کوہلی سے اظہارِ یکجہتی

منال خان نے اپنی بولڈ ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی، عوام کی شدید تنقید

 

View this post on Instagram

 

A post shared by FUCHSIA Magazine (@fuchsia_magazine)

ڈائریکٹر سیفی حسن کے مطابق ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ کی کہانی سنگِ مرمر کی طرح  پختون ثقافت کےمسائل پر مبنی ہے جہاں زبردستی شادی کرادینا رسم بن چکا ہے جو آج بھی رائج ہے جس کے خلاف آواز اٹھانا سنگِ ماہ کا مقصد ہوگا۔

سیفی حسن کے مطابق مومنہ درید نے عاطف اسلم کو مرکزی کردار کیلئے منتخب کیا۔ ڈرامہ سیریل سنگِ ماہ جنوری 2022 میں ریلیز کیا جائے گا جس میں کبریٰ خان، ثانیہ سعید اور میکال ذوالفقار بھی اداکاری کریں گے۔

 سنگِ مر مر کی کہانی

قبل ازیں 2016 میں ڈرامہ سیریل سنگِ مر مر کی کہانی بھی اپنی ثقافت کے پابند پختون گلستان خان اور اس کے  خاندان پر مبنی تھی جو مغربی لباس نہیں پہنتا۔ غیر ملکی کلچر کو خطرہ سمجھتا ہے۔

گلستان کا سب سے چھوٹا بیٹا اورنگ تعلیم کے حصول کیلئے پشاور یونیورسٹی جاتا ہے اور اپنے بڑوں کے برعکس شہری روایات اپنانے لگتا ہے اور صرف اپنی ماں سے ملاقات کیلئے گاؤں کا رخ کرتا ہے۔ 

Related Posts