او آئی سی کا افغانستان میں امن و استحکام کے لیے مدد کے عزم کا اعادہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

او آئی سی کا افغانستان میں امن و استحکام کے لیے مدد کے عزم کا اعادہ
او آئی سی کا افغانستان میں امن و استحکام کے لیے مدد کے عزم کا اعادہ

جدہ: آرگنائزیشن آف اسلامک کنٹریز (او آئی سی) نے کہا ہے کہ نازک موڑ پر افغانستان کے ساتھ کھڑے ہیں، عالمی برادری انسانی بنیادوں پر مدد کرے۔

سعودی عرب کی دعوت پر افغانستان کی صورتحال پرجدہ میں اوآئی سی کے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اجلاس نے افغانستان کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور او آئی سی کے رکن ممالک کے افغانستان میں امن ، سلامتی ، استحکام اور ترقی لانے میں ان کی مدد کے عزم کا اعادہ کیا۔

اجلاس میں افغانستان میں انسانی صورت حال کے بگڑنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رکن ممالک ، اسلامی مالیاتی اداروں اور شراکت داروں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انسانی امداد کی فراہمی کے لیے تیزی سے کام کریں جس کی فوری ضرورت ہے ۔

اجلاس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ڈونر مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر افغانستان میں آئی ڈی پیز اور پڑوسی ممالک میں افغان مہاجرین کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے ضروری مدد فراہم کریں، جبکہ کابل میں او آئی سی کے مشن کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں تمام فریقوں پر زور دیا گیا کہ وہ افغان عوام کے مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے کام کریں ، تشدد ترک کریں اور فوری طور پر پورے افغان معاشرے میں سکیورٹی اور سول آرڈر بحال کریں، استحکام کے لیے افغان عوام کی خواہشات کے حصول کیلئے پائیدار امن قائم کریں ، مہذب زندگی ، ان کے حقوق کا احترام اور خوشحالی کے عمل کا حصہ بنیں ۔

اجلاس نے محفوظ انخلا کو آسان بنانے میں تعاون اور اس بات پر زور دیا کہ افغانستان چھوڑنے کے خواہشمند شہریوں کو ایسا کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ اجلاس میں افغان فریقوں کے درمیان جامع مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا گیا جو اپنے ملک کے مستقبل کے لیے افغانستان کے عوام کے نمائندے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کابل ایئرپورٹ پر آگ لگ گئی ، دھواں اٹھنے کی ویڈیو سامنے آگئی

Related Posts