اومی کرون پھیلنے کا خدشہ، کراچی میں دوبارہ لاک ڈاؤن سے متعلق اہم فیصلہ ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اومی کرون پھیلنے کا خدشہ، کراچی میں دوبارہ لاک ڈاؤن سے متعلق اہم فیصلہ ہوگیا
اومی کرون پھیلنے کا خدشہ، کراچی میں دوبارہ لاک ڈاؤن سے متعلق اہم فیصلہ ہوگیا

کراچی میں کورونا وائرس کے افریقی ویرینٹ اومی کرون کے کیسز سامنے آنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں خاتون اور ان کے اہل خانہ میں اومی کرون کی موجودگی کے باعث انتظامیہ نے ضلع میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اومی کرون نے پاکستان میں پنجے گاڑنا شروع کردئیے، مزید کیسز کا انکشاف

کوروناویکسین کی بوسٹرڈوزاومی کرون کوختم کرسکتی ہے۔فائزر، بائیو این ٹیک

شہر میں اومی کرون کے کیسز کے انکشاف پر سندھ حکومت میں بھی شدید تشویش پائی جارہی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام 4 بجے ہونیوالی پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اہم اعلانات کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی کے نجی اسپتال میں ایک خاتون میں اومی کرون کی تصدیق ہوگئی ہے، ملک میں افریقی ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد عوام میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

صوبائی محکمہ صحت کے میڈیا کوآرڈینیٹر مہر خورشید نے کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون میں اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو آغا خان یونیورسٹی ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ایسٹ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق 65 سالہ خاتون کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے اور وہ فی الحال گھر میں الگ تھلگ ہیں تاہم ان کی ٹریول ہسٹری نہیں مل سکی۔

Related Posts