سی ٹی ڈی کا آپریشن، درجنوں شہریوں کے قتل میں ملوث ٹی ٹی پی کے 2دہشت گرد ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CTD ARRESTS TWO ALLEGED MEMBERS OF DAISH IN KHANEWAL RAID

راولپنڈی: پنجاب پولیس کے محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے درجنوں شہریوں کے قتل میں ملوث ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گردوں نیاز اور ذیشان کو ہلاک کردیا جو ٹی ٹی پی کے سرگرم کارکن تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں دہشت گرد 15-2014ء میں براہِ راست درجنوں شہریوں کے قتل میں ملوث رہے۔ 2015ء میں دہشت گردوں نے وزیرِ داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کی منصوبہ بندی کی۔

دہشت گردوں کے حملے میں کرنل شجاع خانزادہ اور ڈی ایس پی شہید ہوگئے۔ یہ دونوں دہشت گرد قاری سہیل کے بعد پنجاب کا دوسرا انتہائی مطلوب دہشت گرد گروپ ہے جن کے سروں کی قیمت حکومت نے 60لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا جس کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

 پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے8روز قبل کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گرد کو شناخت کر لیا گیا۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کا دہشت گرد ہلاک

Related Posts