روس میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے سے سرحد پار ادائیگیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
روسی آؤٹ لیٹ کمرسینٹ کے مطابق روس کے مرکزی بینک اور وزارت خزانہ نے کرپٹو کرنسی کا استعمال کرتے ہوئے سرحد پارادائیگیوں کو فعال کرنے کے لیے قانون سازی پر اتفاق کرلیا ہے۔
روس کے نائب وزیرخزانہ الیکسی موئسیف کا کہنا ہے کہ اس بل پر مرکزی بینک نے مجموعی طور پر اتفاق کیا ہے۔
کرپٹو اسکیمرز نے دھوکہ دہی کیلئے ٹک ٹاک کو استعمال کرنا شروع کردیا، رپورٹ
خیال رہے کہ اس ماہ کے شروع میں ایک روسی خبررساں ایجنسی نے اطلاع دی تھی کہ مرکزی بینک مستقبل میں سرحد پار کرپٹو ادائیگیوں کی اجازت دینے پر غور کررہا ہے۔
قبل ازیں بیٹر بزنس بیورو نے ایک رپورٹ شائع کی تھی جس میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ کرپٹو اسکیمرز دھوکہ دہی کیلئے ٹک ٹاک کو استعمال کررہے ہیں۔