واشنگٹن:جو بائیڈن حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے امریکا میں 5 سے 11 سال تک کے بچوں کو ویکسین لگانے کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی ادارے ایف ڈی اے نے گزشتہ ہفتے چھوٹے بچوں کو فائزر، بائیو این ٹیک ویکسین لگانے کی منظوری دی۔ امریکی حکام کے مطابق 2 کروڑ 80 لاکھ بچے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں گے۔
امریکا ترکی صدور کی ملاقات، باہمی تعلقات بحالی کی جانب گامزن
امریکا کا پھر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کادعویٰ
امریکا میں بچوں کو پہلی بار کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔ لاک ڈاؤن کی پابندیاں نرم کی جارہی ہیں، بچوں نے اسکول جانا شروع کردیا۔ امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ہمارا ملک کورونا کے خلاف جنگ میں اہم موڑ پر پہنچ چکا ہے۔
دوسری جانب امریکا کے حریف چین، یو اے ای اور کیوبا سمیت چند گنے چنے ممالک نے 5 سے 11 سال تک کے بچوں کو ویکسین لگانے کی منظوری دی۔ ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ فائزر ویکسین کی صرف 10مائیکروگرام خوراک لگانیکی اجازت ہوگی۔
بہت سے امریکی شہری تاحال ویکسینیشن کے عمل سے خدشات کا شکار ہیں۔ ایسے شہریوں نے نہ خود ویکسین لگوائی اور نہ ہی اپنے بچوں کو لگوانے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں۔ ملک بھر کی 58فیصد آبادی کورونا کی روک تھام کیلئے ویکسین لگواچکی ہے۔