جنیوا: دُنیا بھر میں کورونا سے 23 کروڑ 75 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 48 لاکھ 49 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 23کروڑ 75لاکھ 81 ہزار239 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 48لاکھ 49ہزار 802افراد جان کی بازی ہار گئے۔
وائرس سے متاثرہ 84 ہزار 63 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 80لاکھ 65 ہزار316 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 79 لاکھ 81ہزار253 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔
دُنیا بھر میں 21 کروڑ 46لاکھ 66 ہزار 121 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 50لاکھ 21 ہزار267 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 39لاکھ 15 ہزار569 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔
امریکا میں کورونا کے باعث 7لاکھ 30 ہزار206 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 50ہزار160 افراد انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ 15لاکھ 32 ہزار 558 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 99ہزار865 لقمۂ اجل بن گئے۔
قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔
کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، فرانس 7ویں، ایران 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ اسپین 10ویں نمبر پر موجود ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا کیسز میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کمی ریکارڈ کی گئی۔ملک بھر میں کورونا کے 912 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 26 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں آج مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 56 ہزار 233 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 58 شہری جان کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں: کورونا کے 912نئے کیسز رپورٹ، 26مزید شہری جاں بحق