اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 411 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 56 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 46 ہزار 538 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 27 ہزار 785 شہری جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49ہزار49 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 94 لاکھ 35 ہزار155 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2.87فیصد رہی۔
سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ اوراموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 31 ہزار 666 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 637جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 57ہزار928کورونا کیسز اور 7 ہزار 407اموات رپورٹ ہوئیں۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 74 ہزار 17افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 547جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 32 ہزار 926 کیسز اور 348اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 328افراد کورونا سے متاثر جبکہ 184جاں بحق ہوئے۔
آزاد کشمیر میں 34 ہزار 157افراد کورونا سے متاثر جبکہ 738جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 5 ہزار 516افراد متاثر جبکہ 924انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار 163ہو گئی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 24مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار 590 ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، سیکرٹری صحت کے نئے احکامات جاری