پاکستان میں کورونا کے 912نئے کیسز رپورٹ، 26مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 912نئے کیسز رپورٹ، 26مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 912نئے کیسز رپورٹ، 26مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 912 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 26 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 12 لاکھ 56 ہزار 233 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 58 شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: جعلی کورونا ویکسین سر ٹیفکیٹ پر 26مسافر جہاز سے آف لوڈ

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 45ہزار619 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 97 لاکھ 82 ہزار491 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 1.99فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 763 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 35 ہزار 40 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 757جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 62ہزار155کورونا کیسز اور 7 ہزار 474اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 75 ہزار 358افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 623جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 33 ہزار 40 کیسز اور 349اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 341افراد کورونا سے متاثر جبکہ 186انتقال کر گئے۔

آزاد کشمیر میں 34 ہزار 316افراد کورونا سے متاثر جبکہ 739جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 5 ہزار 983افراد متاثر جبکہ 930انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار 648ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 1 ہزار 633مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 84 ہزار 527 ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے سندھ میں مزید 20 افراد انتقال کر گئے، سید مراد علی شاہ

Related Posts