پاکستان میں کورونا سے 11لاکھ 56 ہزار افراد متاثر، 25ہزار670 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 11لاکھ 56 ہزار افراد متاثر، 25ہزار670 جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 11لاکھ 56 ہزار افراد متاثر، 25ہزار670 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 11 لاکھ 56 ہزار 281 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 25 ہزار 670 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 ہزار 800نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 66 مزید شہری انتقال کر گئے۔

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار279 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 77 لاکھ 4 ہزار220 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 75 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 91 ہزار 297 کیسز اور 11 ہزار 823 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں کورونا سے 4لاکھ 30 ہزار 594 افراد متاثر اور 6ہزار834 جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 61  ہزار381 افراد متاثر اور 4ہزار 944جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 32 ہزار 200 کیسز اور 338اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 98ہزار951 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 863انتقال کر گئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا سے 9 ہزار 870 افراد متاثر جبکہ 173جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 31 ہزار 988 کیسز اور 695اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2اعشاریہ 2فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 3 ہزار 548مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 10 لاکھ 36 ہزار921  جبکہ فعال کیسز 93 ہزار 690 ہو گئے۔

  مزید پڑھیں: سندھ میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں عائد، آمد و رفت بند

Related Posts