اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 4 ہزار 75 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 91 مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 11 لاکھ 31 ہزار 659 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 25 ہزار 94 افراد انتقال کر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا سیف ڈے ،کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری مراکزبند
کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار943 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 73 لاکھ 36 ہزار393 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 6 اعشاریہ 79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 82 ہزار 332 کیسز اور 11 ہزار 605اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں کورونا سے 4لاکھ 22 ہزار 418 افراد متاثر اور 6ہزار627 جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 57 ہزار721 افراد متاثر اور 4ہزار 819جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 31 ہزار 865 کیسز اور 336اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 96ہزار771 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 852انتقال کر گئے۔
گلگت بلتستان میں کورونا سے 9 ہزار 687 افراد متاثر جبکہ 170جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 30 ہزار 865 کیسز اور 685اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2اعشاریہ 2فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں وائرس کے 2 ہزار 857مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 10 لاکھ 15 ہزار519 جبکہ فعال کیسز کی تعداد 91 ہزار 46ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کورونا وائرس نے ایک اور حاملہ لیڈی ڈاکٹر کی جان لے لی