پاکستان میں کورونا سے 10لاکھ 80ہزار افراد متاثر، 24ہزار85جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے 10لاکھ 80ہزار افراد متاثر، 24ہزار85جاں بحق
پاکستان میں کورونا سے 10لاکھ 80ہزار افراد متاثر، 24ہزار85جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے 10 لاکھ 80 ہزار 360 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 24 ہزار 85 شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 856 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 81 مزید شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین نہ لگوانے پر500 یومیہ جرمانہ لیں گے۔پی آئی اے

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 65 ہزار 690 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 66 لاکھ 16  ہزار 130ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 7 اعشاریہ 50 فیصد رہی۔

سب سے زیادہ کورونا سے صوبہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ پنجاب میں 3 لاکھ 67 ہزار 54  کیسز اور 11 ہزار 256 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ سندھ میں کورونا سے 4لاکھ 3 ہزار 964افراد متاثر اور 6ہزار275جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ کو اسکول آنے کی اجازت نہیں۔حکومت

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 49 ہزار 532افراد متاثر اور 4ہزار 588جاں بحق ہوئے، بلوچستان میں 31 ہزار 298 کیسز اور 332اموات رپورٹ ہوئیں۔ اسلام آباد میں 91ہزار672 شہری کورونا سے متاثر جبکہ 822انتقال کر گئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا سے 8 ہزار 941افراد متاثر جبکہ 158جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں و کشمیر میں 27 ہزار 899 کیسز اور 654اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک بھر میں کورونا سے اموات کی شرح 2اعشاریہ 2فیصد رہی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ کے فضل سے پاکستان کورونا وباء کے بدترین اثرات سے محفوظ ہورہا ہے۔ اس بہترین کاوش پر این سی او سی کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر3 روز قبل اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وباء کے خلاف ہماری حکمت عملی کو پوری دنیا نے سراہا جس پر این سی او سی کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کورونا کے خطرناک اثرات سے محفوظ ہورہا ہے، وزیراعظم

Related Posts