پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 737 نئے کیسز رپورٹ، 25 مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 737 نئے کیسز رپورٹ، 25 مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 737 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 25 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے ملک بھر میں مجموعی طور پر9 لاکھ 69 ہزار 476 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 22 ہزار 520شہری جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے احتیاط کریں۔وزیرِ اعظم

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 47 ہزار 528 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 49 لاکھ 60ہزار221 ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 3 اعشاریہ 65 فیصد رہی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 774 مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 11 ہزار 383 جبکہ ملک بھر میں وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار573 ہو گئی۔

صوبہ پنجاب میں کورونا سے 3 لاکھ 47 ہزار553افراد متاثر ہوئے، سندھ میں 3 لاکھ 44ہزار 223، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 39 ہزار8، بلوچستان میں 27 ہزار 781 جبکہ اسلام آباد میں 83 ہزار 400کیسز رپورٹ ہوئے۔

گلگت بلتستان میں 6 ہزار 700افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 811 کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 10 ہزار 805 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے جبکہ سندھ میں5 ہزار 566 اموات رپورٹ ہوئیں۔ 

خیبر پختونخوا میں کورونا کے باعث 4 ہزار 348 افراد انتقال کر گئے، بلوچستان میں 317، اسلام آباد میں 782، گلگت بلتستان میں 111 جبکہ آزاد کشمیر میں 591افراد کورونا کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل بین الاقوامی جریدے اکنامسٹ نے پاکستان کو کورونا پر قابو پانے والے ممالک اور خطوں کی فہرست میں ہانگ کانگ اور نیوزی لینڈ کے بعد تیسرا سب سے اہم مقام دیا جس کی بنیاد وائرس کے خلاف اسکورنگ پر رکھی گئی۔

اکنامسٹ کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کا اسکور 84اعشاریہ 4 رہا جسے فہرست میں تیسرے مقام پر رکھا گیا ہے۔ امریکا 72اعشاریہ 8کے اسکور کے ساتھ فہرست میں 20ویں مقام پر ہے۔ پاکستان کے بعد اگلا اہم ترین ملک نائیجیریا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کورونا سے بچاؤکرنیوالے ممالک میں ٹاپ لسٹ پر کیسے پہنچا ؟

Related Posts