ممنوعہ فنڈنگ کیس، عدالت نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فارن فنڈنگ کیس، عمران خان کو گرفتار کئے جانے کا امکان، ذرائع
فارن فنڈنگ کیس، عمران خان کو گرفتار کئے جانے کا امکان، ذرائع

اسلام آباد: عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں شہری انتطامیہ کو چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دی تھی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ عمران خان کہاں ہیں؟ عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان ایبسولوٹلی فراڈ، جھوٹ بولتے ہیں۔ مریم اورنگزیب

سابق وزیر اعظم کے وکیل نے کہا کہ اگر عدالت حکم کرے تو عمران خان فوری عدالت میں پیش ہوجائیں گے جبکہ ان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں پولیس نے عمران خان کے گھر کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

ہائیکورٹ نے عمران خان کو آدھے گھنٹے میں درخواستِ ضمانت کی سماعت کیلئے طلب کر لیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے عدالت پیشی تک انتظامیہ کو عمران خان کی گرفتاری سے رک جانے کا حکم بھی دیا۔

 عمران خان کی پیشی کے موقعے پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ عمران خان نے حفاظتی ضمانت کیلئے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت میرے خلاف مقدمہ درج کیا۔

درخواست گزار عمران خان کا درخواست کے متن میں کہنا ہے کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ عدالت میں پیش ہوسکوں۔ رجسٹرار ہائیکورٹ نے درخواست پر بائیو میٹرک نہ کرانے سمیت 3 اعتراضات لگائے تھے۔ 

 

Related Posts