عدالت میں پیشی، شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار، ہسپتال منتقلی کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے بنی گالہ کے چیف آف اسٹاف اور پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے ملزم کو فوری ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے عمران خان کے سابق معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہبازگل کو پیر تک پمز ہسپتال اسلام آباد میں رکھنے کا حکم جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز گل نے قانون توڑا، تفتیش ہونی چاہئے، تشدد نہیں۔شاہد خاقان عباسی

سماعت کے دوران شہباز گل کے وکلاً نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہوچکا ہے تاہم معزز جج راجہ فرخ علی خان نے وکلاء کی ریمانڈ سے متعلق استدعا مسترد کردی۔

معزز جج راجہ فرخ علی خان نے کہا کہ شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ ابھی شروع ہی نہیں ہوا تاہم شہباز گل کی سانس کی تکلیف کا ایک بار پھر چیک اپ کرائیں۔ ملزم کی صحت ٹھیک نہیں، ان کو پمز ہسپتال منتقل کریں۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ شہباز گل تندرست ہیں اور ڈرامہ کر رہے ہیں جس پر جج راجہ فرخ علی خان نے ریمارکس دئیے کہ اگر شہباز گل کی حالت درست ہوتی تو انہیں ایمبولینس میں کیوں لایا جاتا؟ملزم کو دمہ کا مرض ہے، ٹیسٹ کرائیں۔

جج فرخ علی خان نے ہدایت کی کہ پیر تک شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ دوبارہ جمع کرائیں۔ جسمانی ریمانڈ پر پیر کی رپورٹ کے بعد فیصلہ ہوگا۔ فی الحال پمز ہسپتال لے جا کر تفصیلی چیک اپ کرائیں۔ 

Related Posts