اسلام آباد: عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت سے حاضری سے استثنیٰ کی استدعا بھی کی گئی۔
تفصیلات کے طمابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت مقامی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
عوام کے دلوں میں خوف بٹھایا جارہا ہے۔عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر درج بغاوت اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 جون تک توسیع کردی گئی۔ سماعت کے دوران وکیل گوہر علی نے استثنیٰ کی درخواست کی۔
وکیل گوہر علی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ حکمِ امتناع کی نقل سیشن کورٹ میں جمع کرائی۔ عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے ساتھ عوام کے دلوں میں بھی خوف بٹھایا جارہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا کہ لندن پلان تو کھل کر سامنے آچکا ہے۔ میں قید میں تھا تو تشدد کی آڑ میں یہ خود ہی جج، جیوری اور جلاد بن بیٹھے ہیں۔