بدفعلی کا الزام، عدالت نے مفتی عزیز الرحمان اور بیٹوں پر فردِ جرم عائد کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بدفعلی کا جرم، عدالت نے مفتی عزیز الرحمان اور بیٹوں پر فردِ جرم عائد کردی
بدفعلی کا جرم، عدالت نے مفتی عزیز الرحمان اور بیٹوں پر فردِ جرم عائد کردی

لاہور: عدالت نے دینی مدرسے کے طالبِ علم سے بدفعلی کے الزام میں گرفتار کیے گئے مفتی عزیز الرحمان اور بیٹوں پر فردِ جرم عائد کردی ہے جبکہ بدفعلی کا واقعہ لاہور کے علاقے کینٹ میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں مفتی عزیز کو حفاظتی حصار میں عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے مفتی عزیز الرحمان اور بیٹوں پرطالبِ علم سے بدفعلی اور مدعی مقدمہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر فردِ جرم عائد کردی۔

بدفعلی کے بعد فرار ہوجانے والے مفتی عزیز میانوالی سے گرفتار ہوئے۔عدالت نے 18 اکتوبر تک جامعہ منظور الاسلام کے مفتی عزیز کے خلاف مدعی صابر شاہ کے الزام کو سچ مانتے ہوئے فردِ جرم عائد کی اور مقدمے کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل مفتی عزیز الرحمان کی دینی مدرسے کے طالبِ علم سے زیادتی کے کیس میں سامنے آنے والی ویڈیو کی فارنزک رپورٹ سے پتہ چلا کہ ویڈیو کی تدوین (ایڈیٹنگ) نہیں کی گئی جس سے جرم ثابت ہوگیا۔

قبل ازیں 70 سالہ مفتی عزیز الرحمان نے دینی مدرسے کے طالبِ علم سے جنسی زیادتی کی۔آج سے 3 ماہ قبل ویڈیو کی فارنزک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ ویڈیو میں جنسی زیادتی کرنے والا شخص مفتی عزیز اور زیادتی کا شکار طالبِ علم مقدمے کا مدعی ہی تھا۔

مزید پڑھیں: مفتی عزیز کی زیادتی کا کیس، فارنزک رپورٹ سے جرم ثابت ہوگیا

Related Posts