عدالت نے پولیس کی دُعا زہرا کا ایم ایل او کرانے کی درخواست مسترد کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے پولیس کی دُعا زہرا کا ایم ایل او کرانے کی درخواست مسترد کردی
عدالت نے پولیس کی دُعا زہرا کا ایم ایل او کرانے کی درخواست مسترد کردی

عدالت نے پولیس کی جانب سے کراچی سے مبینہ طور پر لاپتہ ہو کر پنجاب میں شادی کرنے والی دعا زہرا کا ایم ایل او کرانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے مقدمے کا ضمنی چالان طلب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دُعا زہرا مبینہ اغوا کیس کی سماعت آج کراچی ستی کورٹ میں ہوئی جس کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے مبینہ مغویہ کا ایم ایل او کرانے کی استدعا کی تاہم گزشتہ پیشی پر عدالت کا طلب کردہ ضمنی چالان پیش نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

دعا زہرا کے شوہر ظہیر کی ضمانت میں توسیع کی درخواست منظور

کراچی سٹی کورٹ نے ضمنی چالان پیش نہ کرنے پر تفتیشی افسر سے بازپرس کی جس پر عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی گئی جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو 6اگست تک مقدمے کا ضمنی چالان پیش کرنے کی ہدایت کی۔
قبل ازیں دعا زہرا کے شوہر ظہیر نے اپنے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ بدھ کے روز جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے روبرو پیشی کے دوران ظہیر کے وکلاء نے دعا زہرا کا بیان لینے کی درخواست کی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے 26 جولائی کو شہرِ قائد سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرا کے شوہر ظہیر کی ضمانت میں توسیع کی استدعا منظور کر لی تھی۔
دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کراچی کی مقامی عدالت نے منظور کی۔ مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے کی تھی۔ 
 

Related Posts