تیونسیہ: کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران تیونس کی وزارت داخلہ نے دارالحکومت میں گشت کے لئے پولیس روبوٹ تعینات کردیئے ہیں۔
وزارت داخلہ نے روبوٹ کی تصاویر اور ساؤنڈ ٹریکس کو اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کیا ہے۔ پی گارڈ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فون کیاآپ کیا کر رہے ہیں؟ اپنی شناخت دکھائیں۔ آپ نہیں جانتے کہ لاک ڈاؤن ہے؟ ۔
اس کے بعد لوگوں نے روبوٹ کے کیمرہ میں اپنا شناختی کارڈ اور دیگر کاغذات دکھائے ؛
روبوٹ میں پہلے سے ریکارڈ شدہ پیغامات بھی ہیں جن میں شہریوں سے کہاگیا ہے کہ وہ قانون کا احترام کریں اور اس وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے اور انسانی جانوں کی حفاظت کے لئے گھر پر ہی رہیں۔
روبوٹ کے تخلیق کار انیس صہبانی نے بتایا کہ سیکورٹی گشت کیلئے یہ مشین سب سے پہلے 2015 میں تیار کی گئی تھی اورمتعدد روبوٹ وزارت داخلہ کو عطیہ کیے گئے ہیں۔
کمپنی اب ایک اور روبوٹ کو تیونس کے ایک اسپتال میں تعینات کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاکہ کورونا وائرس کے مریضوں کو لواحقین سے بات چیت کرنے میں مدد ملے۔
مزید پڑھیں: بازو موڑ کر پرواز کرنے والا دنیا کاپہلا کبوترروبوٹ پرواز کیلئے تیار