کراچی: سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سنگینی اختیار کرگئی، صوبائی حکومت نے سخت فیصلوں کا عندیہ دے دیاہے۔اس ضمن میں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔
کراچی میں کورونا کیسزکی شرح 26 فی صد سے بڑھ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسپتالوں پر دباؤ میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے، شہری احتیاط کریں، خود محفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں، شام کے وقت غیر ضروری باہر نہ جائیں۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے، سختیاں کرنا غیر مقبول فیصلہ ہے، لیکن شہریوں کی زندگیوں کا معاملہ ہے، تاجر تنظیمیں، سول سوسائٹی اور اسٹیک ہولڈرز ایس او پیز پر عمل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی، متحدہ قومی موومنٹ اور جماعت اسلامی کورونا پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں، کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ انتہائی خطرناک ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا کی خطرناک صورتحال، سندھ حکومت کا کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور