کورونا کیسز میں کمی، سندھ میں تقریبات کیلئے پابندیاں نرم، کاروبار پر سختی برقرار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona restrictions ease on Sindh

کراچی :کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں عائد کی گئی پابندیوں میں مزید نرمی کردی گئی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے عائد پابندیوں میں نرمی کا محکمہ داخلہ سندھ کا نوٹیفکیشن 30 نومبر تک نافذ العمل رہے گا۔

نوٹیفکیشن میں محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں ہفتے کے 7 دن کاروبار کھلا رکھا جا سکے گا تاہم مارکیٹ اور بازار رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے بھر میں ہونے والی انڈور تقریبات میں اب 500افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ آوٹ ڈور تقریبات میں 1000افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔محکمہ داخلہ سندھ کا اپنے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ انڈور اور آوٹ ڈؤر تقریبات میں ویکسی نیٹڈ افراد ہی شرکت کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کے 216 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 6 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے12 لاکھ 80 ہزار 92افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 618شہری جان کی بازی ہار گئے۔

Related Posts