اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ حکومت پاکستان نے جہازوں کے ذریعے اور زمینی راستے سے انسانی امداد اور ادویات افغانستان بھجوائیں، ہمیں توقع ہے عالمی برادری، ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
نگراں شوریٰ دعوت اسلامی حاجی عمران عطاری کی قیادت میں ’’دعوت اسلامی‘‘کے آٹھ رکنی وفد نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی وفد میں حاجی یوسف سلیم، احتشام عطاری، سلیم بلال، محمد عمران، آصف پولانی، اختر اسماعیل، اور یوسف سلیم شامل تھے ،وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ آمد پر دعوت اسلامی کے وفد کو خوش آمدید کہا ۔
دعوت اسلامی کے وفد نے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا کہ ’’دعوت اسلامی ‘‘ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں دعوت و تبلیغ کے ساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے، دارالمدینہ اسکول سسٹم دنیا کے کئی ممالک میں تعلیم و تربیت کا کام سر انجام دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں:ہم افغانستان کی امداد کیلئے زمینی و فضائی راستے دے رہے ہیں۔پاکستان