برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں کیویز نے شاہینز کو باآسانی زیر کرتے ہوئے پول اے میں پہلی پوزیشن سمیٹ لی ہے جبکہ قومی ٹیم چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کے اسٹار اسٹرائیکر ہیوگو انگلس نے 17ویں اور 18ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کو 0-2 کی برتری دلائی تاہم پاکستان کے غضنفر علی نے 26ویں منٹ میں ایک گول کرکے ٹیم کی جیت امیدیں برقرار رکھیں۔
قومی ہاکی ٹیم نے تیسرے کوارٹر میں گول کرنے کے کچھ اچھے مواقع پیدا کیے تاہم بال کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے کمزور ڈیفینڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 43ویں منٹ میں ڈیلن تھامس گول اسکور کرکے سبقت 1-3 کردی جبکہ کھیل کے چوتھے کوارٹر کے آخری لمحات میں سیم لین کے گول داغ دیا اور یوں نیوزی لینڈ کو 1-4 کی برتری حاصل ہوگئی۔
واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں مردوں کے ہاکی مقابلوں میں دس ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کو پول اے میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور اسکاٹ لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
ایف بی آر نے مالی سال کے پہلے ماہ میں 15 ارب روپے سے زائد ٹیکس اکٹھا کرلیا