کراچی/قلات: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اس میں کو ئی شک نہیں کہ بلوچستان کو اس کے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر بلوچستان کے عوام کو حقوق دیکر ان کی مایوسی ختم کرے گی 18،ویں ترمیمی بل کے ذریعے ہم نے تمام صوبوں کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کردیا۔
قلات بلوچستان کا دل تاریخی اور قدیم شہر ہے اسکی پسماندگی کی کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائیں جائیں گے، ملک کو درپیش چلنجز سے پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزئی رہنماء فرزند قلات سردار زادہ نعیم جان دہوار سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا۔
سردار زادہ نعیم جان دہوار نے سابق صدر آصف علی زرداری کو بلوچستان بالخصوص قلات کے عوام کو درپیش مسائل اور پسماندگی سے آگا کیا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اس میں کو ئی شک نہیں کہ ملک کی تعمیر ترقی میں بلو چستان کا بہت بڑا حصہ ہے مگر افسوس کہ بلوچستان کو اس کی قربانیوں کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں دیا گیا سوائے پسماندگی اور غربت کے۔
انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ قلات سمیت بلوچستان کی ترقی کے لیے ہمیں اقدامات اٹھانے ہو نگے جس کے لیے بلوچستان کا دورہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ بہت جلد بلوچستان کا دورہ کرونگا۔
مزید پڑھیں: سستے پاکستان کا پراپیگنڈاکرنے کے بجائے منی بجٹ واپس لیں،شہبازشریف