کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں 12 جنوری کی شب شہریوں کا ٹھنڈ سے براحال رہا، سرجانی ٹاؤن میں کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ریکارڈ کیا گیا۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق گزشتہ رات سے کراچی کولڈ ویو کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے گزشتہ رات رواں ماہ کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں گزشتہ رات درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ کلفٹن میں درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ آج سے 16 جنوری کے دوران شہر میں کولڈ ویو کی شدت زائد رہے گی، شہر کے شمالی حصے میں درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرسکتا ہے۔
ٹک ٹاک نے 18،000 ہزار پاکستانی طلباء کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان کردیا
انہوں نے کہا کہ وسطی علاقوں میں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا جب کہ جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق آج شام سے شہر میں چلنے والی تیز گرد آلود ہواؤں کی شدت میں کمی آجائے گی۔