کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 20 افراد انتقال کر گئے ہیں، اس طرح صوبے بھر میں اب تک جاں بحق ہونے افراد کی تعداد 7 ہزار 471 ہو گئی ہے۔
صوبے میں کورونا کی صورتحال پر بیان جاری کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کہنا تھا کہ آج مزید 478 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 568 ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 ہزار 128 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 606 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اب تک 61 لاکھ 11 ہزار 720 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔ صوبے بھر میں اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 61 ہزار 7 ہوچکی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 21968 مریض زیر علاج ہیں ، 21636 گھروں میں، 30 آئسولیشن سینٹرز میں اور 312 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ 303 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، 24 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ، صوبے کے606نئے کیسز میں سے150 کا تعلق کراچی سے ہے ، ضلع شرقی 41،ضلع وسطی39،ضلع جنوبی 36، کورنگی 19، ضلع غربی 12اور ملیر 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد میں 153، ٹھٹہ 50، جامشورو 34، شہید بینظیرآباد 30، سانگھڑ 27، بدین 17، سکھر 16، جیکب آباد 14، مٹیاری 14، میرپورخاص 14، ٹنڈو الہیار 14، تھرپارکر 12، شکارپور 12، نوشہروفیروز 11، ٹنڈو محمد خان 9، عمرکوٹ 8 اور گھوٹکی میں 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا کردار اہم ہے، وزیراعظم