بیجنگ: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اٹھارہ سیکٹرز میں چین کے صنعت کار پاکستان سے تعاون کریں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج صبح وزیر اعظم عمران خان کے دن کا آغاز پرائیویٹ سرمایہ کاروں سے ویڈیو کانفرنس سے ہوا۔
اٹھارہ سیکٹرز میں چین کے صنعت کار پاکستان سے تعاون کریں گے، اس اہم کانفرنس کے اختتام پر وزیر اعظم اور وزراء کا وفد اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کیلئے اولمپک ولیج جائیگا۔
آج صبح وزیر اعظم کے دن کا آغاز پرائیویٹ سرمایہ کاروں سے ویڈیو کانفرنس سے ہوا، اٹھارہ سیکٹرز میں چین کے صنعت کار پاکستان سے تعاون کریں گے، اس اہم کانفرنس کے اختتام پر وزیر اعظم اور وزراء کا وفد سرمائ اولمپکس کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کیلئے اولمپک ویلج جائیگا
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 4, 2022
اس سے قبل انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ چین کا مقصد سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی اور اس کی افتتاحی تقریب میں پاکستان کا جذبہ خیرسگالی پہنچانا ہے۔
وزیراعظم چین کے مختلف کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے،اس دورہ کے بعد چین سے کئی کاروباری اور صنعتی یونٹ پاکستان منتقل ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت پر چین کادورہ کررہے ہیں ، اس دورہ میں ونٹر اولمپکس کے علاوہ وزیراعظم پاکستان اور چینی قیادت کے درمیان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کا دورہ چین پاکستان کی معیشت کیلئے کتنا اہم ہے؟