چینی جوڑے نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کا لالچ دیکر سری لنکن شہریوں سے 14 ارب لوٹ لیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کولمبو: سری لنکا میں ایک چینی جوڑے کی جانب سے کرپٹو کرنسی سکینڈل میں لوگوں کو اربوں روپے کا دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں چینی جوڑے نے ایک سری لنکن کے ساتھ مل کر 2020 سے8000 لوگوں کو14 ارب روپے کا دھوکہ دیا۔

سری لنکا کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نے اس مالی فراڈ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے ترجمان ایس ایس پی نہال تھلڈووا نے کہا کہ مبینہ فراڈ کے ملزمان نے منتخب افراد کو فائیو اسٹار ہوٹلوں میں مدعو کیا تھا۔

سری لنکن میڈیا ڈیلی مرر کی رپورٹ کے مطابق چینی اور سری لنکن جوڑے نے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کر نے کے لئے سب سے پہلے لوگوں کا اعتماد جیت لیا اور انہیں بھاری منافع کا لالچ دے کر دھوکہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب میں رواں سال کرپٹو کرنسی لین دین میں 3 گنا اضافہ

تاہم، جب سرمایہ کاروں نے سرمایہ کاری کے ذریعے کمایا ہوا منافع واپس لینے کی کوشش کی تو ملزمان نے انہیں رقم نکالنے کی اجازت نہیں دی۔ ایس ایس پی تھلڈووا کے مطابق سی آئی ڈی کے مالیاتی فراڈ یونٹ میں کئی شکایات موصول ہوئی تھیں۔

انہوں نے مکمل تفتیش کے بعد چینی جوڑے اور سری لنکن شہری کو بندرانائیکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ملک سے فرار ہونے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ 

سری لنکن اخبار کی رپورٹ کے مطابق چینی جوڑا اس وقت ریمانڈ پر ہے۔ فراڈ میں ملوث سری لنکن کو 11 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں عدالت میں پیش کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ دھوکہ دہی کے الزام میں کئی دیگر مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر کے ریمانڈ پر لیا گیا ہے۔

Related Posts