بیجنگ: چین نے افغانستان کے عوام کیلئے 1000ٹن سے زائد امدادی سامان اور ضروریاتِ زندگی کی اشیاء ایک خصوصی مال بردار ٹرین کے ذریعے سنکیانگ سے روانہ کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مال بردار ٹرین 1000ٹن امدادی سامان لے کر 12روز میں افغانستان پہنچے گی۔ 50 کنٹینرز پر مشتمل ٹرین چین کے شمال مغربی علاقے سے بورگوس پورٹ کے راستے روانہ ہوئی۔
مسجد الحرام کے چھ نئے میناروں کی تیاری کا کام آخری مراحل میں داخل
افغان طالبان نے شوبز میں خواتین کی انٹری روک دی، اداکاری پر پابندی عائد
سوتی کپڑوں اور جوتوں، کمبل، دودھ، چائے، نان، خمیری فلیٹ بریڈ اور سنکیانگ کے رہائشیوں کی غذا سمیت افغان عوام کو فوری طور پر درکار امدادی اشیاء مال بردار ٹرین کے ذریعے روانہ کی گئیں۔
جون کے آخر سے اب تک مال بردار ٹرین سروس کے ذریعے چین سے افغانستان کیلئے 2 ہزار 600 ٹن سے زائد امدادی سامان اور ضروریاتِ زندگی کی اشیاء کابل پہنچ چکی ہیں جس کا مقصد عوام کی امداد کرنا ہے۔
ترجمان چینی دفترِ خارجہ ژاؤ لیجیان کے مطابق افغانستان اب بھی شدید معاشی مسائل سے دوچار ہے۔ عالمی برادری کو افغان عوام سے یکجہتی اور تعاون کرتے اور ہر وقت مالی امداد کیلئے تیار رہتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے پر کام کرنا ہوگا۔
افغانستان کے اثاثے منجمد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ژاؤ لیجیان نے کہا کہ یکطرفہ پابندیاں، خاص طور پر اثاثے منجمد کرنا تمام افغان عوام کیلئے اجتماعی سزا کے مترادف ہے جس سے ملک میں انسانی المیے میں اضافہ ہورہا ہے۔