سست روی کی بات غلط، سی پیک پوری رفتار سے جاری ہے، چین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چین نے اس تاثر کو مسترد کردیا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سست روی کا شکار ہیں۔

کراچی میں نجی چینل سے گفتگو میں چین کے قونصل جنرل لی بی جیان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبے اپنے شیڈول کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔

چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ چین نے گوادرکا بجلی کا مسئلہ حل کردیا ہے جبکہ میٹھے پانی کا مسئلہ بھی 5 ماہ میں حل ہوجائيگا۔ لی بی جیان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے اور دونوں ممالک اس کو اہمیت دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

قطر کا پاکستان میں تین ارب ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کا فیصلہ

لی بی جیان کا کہنا تھا کہ گوادر کی ترقی میں سفری سہولیات کی کمی رکاوٹ ہے کیونکہ براہ راست پروازیں نہیں ہیں۔ گوادر جانا دشوار ہے،براہ راست پرواز صرف کراچی سے ہے۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں چین کے قونصل جنرل لی بی جیان نے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی باشندوں کی سکیورٹی کے انتظامات تسلی بخش ہیں، چینی سرمایہ کاروں کو یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہیے۔

Related Posts