سیاسی میدان میں ہلچل، چوہدری نثار کے وزیراعظم بننے کے امکانات ، ذرائع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ch nisar
Ch nisar

اسلام آباد: شہر اقتدار میں سیاسی میدان میں ہلچل مچ گئی ہے ، ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان کے وزیراعظم پاکستان بننے امکانات روشن ہوگئےہیں۔

شہرِ اقتدار اور پنجاب میں سرد موسم میں اس وقت سیاسی درجہ حرارت عروج پر ہے اور سیاست کے ایوانوں میں شدید ہلچل ہونے جارہی ہے، سیاسی میدان میں نئی بازی بچھائی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان کی انٹری ہونے کے ساتھ ہی باقاعدہ طور ان کو خالی ایم این اے کی سیٹ پر ضمنی الیکشن لڑایا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں تقریباً تمام ہوم ورک مکمل ہوچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے ناراض کھلاڑی جو پرواز کےلیے اڑنا چاہتے ہیں وہ اس مہم کا حصہ ہوں گے،سیاست کے میدان میں یہ بہت بڑی آنے والی تبدیلی ہوگی اور چوہدری نثار علی خان ممکنہ طور پر وزیراعظم پاکستان بن جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ایل ون مکمل ہونے کے بعد مستعفی ہوجاؤں گا، شیخ رشید کا اعلان

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اسی دوران پنجاب میں فروری اور مارچ میں بہت بڑی تبدیلیاں رونما ہونے جارہی ہیں ، موجود حکومت کے اندر ٹوٹ پھوٹ کاعمل بھی شروع ہوچکاہے۔

اس کے ساتھ ہی سونے پر سہاگہ اتحادی جماعتیں بھی آہستہ آہستہ حکومت کا ساتھ چھوڑتی جائیں گی جس کی وجہ مہنگائی اور بیڈ گورننس اور بڑھتی ہوئی کرپشن ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی مشکل ترین بن چکی ہے۔

Related Posts