وفاقی حکومت نے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن ارشد محمود کو برطرف کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت نے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن ارشد محمود کو برطرف کردیا
وفاقی حکومت نے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن ارشد محمود کو برطرف کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن ڈاکٹر ارشد محمود کو عہدے سے برطرف کردیا ہے جن کی جگہ سیکریٹری پاور علی رضا بھٹہ 3 ماہ کیلئے اضافی چارج پر خدمات سرانجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی حکومت نے سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن کو ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ گریڈ 22 کے افسر ڈاکٹر ارشد محمود کو ہدایت کی گئی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیاں خطےکونقصان پہنچاسکتی ہیں،وزیراعظم

گوادر میں بلوچستان کو حق دو تحریک کی ریلی میں خواتین کی خصوصی شرکت

وفاق کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت سیکریٹری پاور ڈویژن علی رضا بھٹہ سیکریٹری پیٹرولیم کے طور پر بھی اضافی چارج سنبھالیں گے۔ سرکاری فیصلے کی وجوہات بھی سامنے آگئی ہیں۔

قبل ازیں وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر اور سیکریٹری پیٹرولیم کے مابین اختلافات کا انکشاف سامنے آیا تھا۔ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ سیکریٹری پیٹرولیم کو حماد اظہر کی سفارش پرہٹائے جانے کے امکانات رد نہیں کیے جاسکتے۔

بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ توانائی حماد اظہر سیکریٹری پیٹرولیم ڈاکٹر ارشد محمود کے کام سے غیر مطمئن تھے اور کئی روز سے دونوں اعلیٰ حکام کے مابین اختلافات کی بازگشت بھی سننے میں آئی۔ 

 

Related Posts