عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر پاکستان اوربھارت کے شوبز ستاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی ہے۔
اداکارہ کنزہ ہاشمی، سنبل اقبال خان، عائزہ خان، ماوراحسین،ثناء شاہنواز،عمران راجپوت،مریم نفیس، گلوکارعاصم اظہر،شاویرجعفری ،بھارتی اداکارہ حنا خان دیگر نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی عید مناتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں آج عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے،ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِعید کے اجتماعات منعقد کیے گئے، کہیں مساجد اور کہیں کھلے میدانوں میں بھی نماز عید ادا کی گئی۔