ایل او سی (لائن آف کنٹرول) پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور سیز فائر کی خلاف ورزی کے نتیجے میں 1 خاتون سمیت 4 معصوم شہری شہید ہو گئے ہیں جبکہ 1 شہری زخمی بھی ہوا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے رات گئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے قریب نکیال اور بگسر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی۔
پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں رٹا جبار اور لیوانا خیتر وِل کے علاقوں میں 1 خاتون سمیت 4 معصوم شہری شہید ہو گئے جبکہ ایک شہری زخمی ہوا جس کا پاک فوج نے مؤثر جواب دیا اور دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنایا۔
Indian Army troops initiated unprovoked CFV in Nikial & Bagsar Sectors along #LOC targeting civ population. 4 innocent civilians incl a woman in Ratta Jabbar & Lewana Khaiter vill embraced shahadat, 1 civilian got injured. Pak Army troops responded effectively to Indian firing.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 17, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی جس سے 2 پاکستانی شہری زخمی ہو گئے۔
ٹوئٹر پرا12 اپریل کو اپنے پیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کے مسلح دستوں نے گزشتہ شب دیر گئے سیزفائر پر بلااشتعال فائرنگ کی۔ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری کے قریب چرکوٹ اور شکر گڑھ سیکٹرز میں فائرنگ کی گئی۔
مزید پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہری زخمی