کورونا سیف ڈے ،کراچی سمیت سندھ بھر میں کاروباری مراکزبند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Business centers closed in Sindh due to Corona Safe Day

کراچی:سندھ بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اتوارکوسیف ڈے کے تحت کاروباری مراکزبند رہے۔

صوبے میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے سندھ حکومت نے محدود کاروباری اوقات اور ہفتے میں جمعہ اور اتوار کو سیف ڈیز کے تحت کاروبار بند رکھنے کی حکمت عملی اختیار کی ہوئی ہے، اس لئے اتوارکو کاروبار بند رہا۔شہر کے تمام بازار اور مارکیٹیں بند اور ٹریفک معمول سے کم رہی جبکہ کریانہ، میڈیکل اسٹور، دودھ کی دکانیں اور بیکریاں کھلی رہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 31 فیصد کمی ریکارڈ

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں اہم اور حتمی فیصلے کیے گئے۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے محکمہ داخلہ سندھ نے 31 اگست تک کے لیے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

کراچی میں کاروبار کے دنوں میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی ہے اور اب شہر میں تجارتی مراکز جمعہ اور اتوار بند رہیں گے۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق کراچی میں ہفتہ وار ’سیف ڈیز‘ ایک بار پھر تبدیل کردیے گئے ہیں۔

Related Posts