کراچی، ڈھائی سال سے 36 سالہ بہن کو گھر میں قید رکھنے والا بھائی گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ڈھائی سال سے 36 سالہ بہن کو گھر میں قید رکھنے والا بھائی گرفتار
کراچی، ڈھائی سال سے 36 سالہ بہن کو گھر میں قید رکھنے والا بھائی گرفتار

شہرِ قائد میں پولیس نے گزشتہ ڈھائی سال سے 36 سالہ بہن کو گھر میں قید رکھنے والے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ خاتون کو کامیابی سے بازیاب کرالیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بہن کو گھر میں قید رکھنے کا افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں پیش آیا۔ رنچھوڑ لائن کی 36 سالہ خاتون کو بھائی نے گھر کے ایک کمرے میں قید کر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسپین میں لاک ڈاؤن،درجنوں نوکرانیاں گھروں میں قید، جنسی استحصال

کراچی پولیس نے ملزم اقبال احمد کو بہن کو قید رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قیدِ تنہائی کا شکار بہن کی تمام ضروریات ایک ہی کمرے کے اندر پوری کی جاتی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جس کا ریمانڈ لے کر واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے گی جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زبردستی گھر میں قید اور حبسِ بے جا میں رکھی گئی میکسیکن خاتون کو بچے سمیت بازیاب کرا لیا۔

رواں برس جون کے دوران کراچی میں میکسیکن خاتون کو بچے سمیت حبسِ بے جا میں رکھنے کا انکشاف سامنے آنے کے بعد پولیس نے قونصل خانے کی درخواست پر کارروائی کی۔

مزید پڑھیں: زبردستی گھر میں قید میکسیکن خاتون بچے سمیت بازیاب

 

Related Posts