نئی دہلی:بھارت میں جنسی زیادتی اور ہراسگی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، اور اب غیر ملکی سفارت کار بھی غیر محفوظ ہو گئے، چندی گڑھ میں صبح ٹینس کھیلنے نکلی برطانوی ڈپلومیٹ کو جنسی ہراسگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 60 سالہ برطانوی ڈپلومیٹ کے ساتھ ہراسگی کا واقعہ چندی گڑھ میں پیش آیا۔
برطانوی ڈپلومیٹ نے جنسی ہراسگی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے، برطانوی ڈپلومیٹ کا کہناتھاکہ موٹر سائیکل سوار نے پیچھے آ کر ان کی پشت پر ہاتھ مارا اور بھاگ گیا۔
مزید پڑھیں: فرانسیسی پادریوں کی جانب سے تین لاکھ سے زائد بچوں سے زیادتیوں کا انکشاف