اومی کرون کا خطرہ، کورونا سے بچاؤ کیلئے بوسٹر ویکسین آج سے لگائی جائیگی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اومی کرون کا خطرہ، کورونا سے بچاؤ کیلئے بوسٹر ویکسین آج سے لگائی جائیگی
اومی کرون کا خطرہ، کورونا سے بچاؤ کیلئے بوسٹر ویکسین آج سے لگائی جائیگی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے خطرے کے پیشِ نظر وائرس سے بچاؤ کیلئے بوسٹر ویکسین آج سے لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی شہری انتظامیہ نے ابتدائی طور پر 50 سال اور زائد العمر افراد کو ویکسین کے بوسٹر شاٹس لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیاء نے کہا کہ بوسٹر ویکسین لگانے کا سلسلہ آج شروع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

کورونا کی نئی قسم اومی کرون سے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔جوبائیڈن

کوروناکی نئی قسم اومی کرون کی علامات، پاکستان کتنا متاثر ہوسکتا ہے ؟

دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے اومی کرون ویرئینٹ کے باعث بے چینی میں اضافہ ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے سائنو فارم، سائنو ویک اور فائزر ویکسین کے بوسٹر شاٹس لگائے جائیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں دریافت ہونے والے کورونا کے نئے ویرینٹ کا پھیلاؤ پرانے وائرس کی نسبت زیادہ تیزی سے ہو رہا ہے اور کورونا کا یہ نیا ویرینٹ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے۔

حکومت نے گزشتہ ماہ خدشہ ظاہر کیا کہ اومی کرون پاکستان کو بھی متاثر کرسکتا ہے جس کے بعد ملک میں ویکسی نیشن کا عمل مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا جارہا ہے جبکہ ویکسین لگوانے والوں کو بوسٹر شارٹ بھی لگائے جائیں گے۔

 

Related Posts